Published: 30-10-2024
جھنگ (چوہدری بلال بیورو چیف) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی عدم دلچسپی اور کارروائیوں میں کمی پر جھنگ میں شہریوں میں پیٹ اور دل کی بیماریاں پھیلانے والا غیر معیاری اور کیمیکل اجزاء سے تیارشدہ سوکھا دودھ سرعام فروخت کیا جانے لگا ذرائع تفصیلات کے مطابق مارکیٹوں میں غیر معیاری سوکھے دودھ کے سٹاک چیک نہیں کیا جاتا جبکہ متعدد دودھ فروش سوکھے اور کیمیکل ذدہ دودھ کو پانی میں مکس کرکے گائے اور بھینسوں کے دودھ کا جھانسہ دے کر فروخت کرنے لگے ضلع جھنگ کی متعدد مارکیٹس میں کیمیکل اجزاء سے تیار سوکھا دودھ فروخرت کیا جارہا ہے جو انسانی صحت کے لیے نقصان دہ ہے ذرائع کے مطابق فوڈ اتھارٹی کی جانب سے کسی قسم کی کارروائیاں نہیں کی جارہی ہیں جس کے باعث صحت دشمن عناصر عوام میں بیماریاں پھیلا رہے ہیں شہریوں کی جانب سے بھی متعدد بار شکایات کی گئیں لیکن کارروائیوں میں عدم دلچسپی کا مظاہرہ کیا جاتا ہے ماہرین صحت نے بھی سوکھا دودھ انسانی صحت کے لیے نقصان دہ قرار دے دیا انکا کہنا ہے کہ سوکھا دودھ سے پیٹ کی بیماریاں تھکاوٹ بھوک میں کمی سمیت دل کی بیماریاں پھیلاتا ہے شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ مضر صحت دودھ بیچنے والوں کیخلاف سخت کارروائیاں کی جائیں