Published: 30-10-2024
میر پور (بیورو چیف بلال ظفر نوشاہی سے) ایس ایچ او منگلا رضوان ملک کی منگلا چیک پوسٹ پر بڑی دبنگ کاروائی، میاں بیوی 76 بوتل شراب سمیت گرفتار۔تفصیلات کے مطابق DIG میرپور چوہدری سجاد اور ایس ایس پی میرپورخاور علی شوکت کی ہدایت پر انسپکٹر ایس ایچ او منگلا رضوان ملک کی ہمراہ نفری‘ رفاقت حسین شاہ سب انسپکٹر‘سعید IHC‘ناصر خان DFC‘ندیم مغل DFC،شوکت علی و کانسٹیبلان کی منگلا چیک پوسٹ پر دبنگ کاروائی‘ ملزم وقار طارق ولد طارق گل ساکن گلی نمبر 3 محلہ ریلوے ناچ گھر لاہور اپنی اہلیہ ریحانہ وقار زوجہ وقار طارق 76 بوتل شراب سمیت گرفتار‘ ملزمان کیخلاف مقدمہ درج‘ مزید تفتیش جاری ہے، عوامی سماجی حلقوں کا منگلا پولیس کی شاندار کاروائیوں پر انھیں خراج تحسین۔