Published: 31-10-2024
جھنگ(چوہدری بلال خان بیوروچیف)ڈی پی او کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی کی زیر قیادت منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے کریک ڈاؤن کے نتیجے میں علاقہ تھانہ صدر سے شراب کی بڑی کھیپ پکڑی گئی،شراب فروش رنگے ہاتھوں گرفتارشراب فروش ملزم دانش کے قبضہ سے ولائتی شراب کی 250 بوتلیں برآمد کر لی گئیں اس موقع پر ڈی پی او بلال افتخار کیانی نے کہا ہے کہ والدین، علماء اور اساتذہ صحت مندانہ سرگرمیوں کے فروغ اور منشیات کے تدارک کیلئے نوجوان نسل کو متحرک کریں، ڈی پی او منشیات کے خاتمے کیلئے پولیس اور عوامی تعاون ناگزیر ہے، منشیات کے خلاف پولیس ہمہ وقت کوشاں ہے، نوجوان نسل کو منشیات کی لعنت سے بچانا ہماری اولین ترجیح ہے۔