ایرانی نژاد جرمن شہری کو سزائے موت، جرمنی کا تمام ایرانی قونصل خانے بند کرنے کا حکم

Published: 01-11-2024

Cinque Terre

ایرانی نژاد جرمن شہری کو ایران میں موت کی سزا دیے جانے پر جرمنی نے ایران کے تمام قونصل خانوں کو بند کرنے کا حکم دے دیا۔  عرب میڈیا کے مطابق جرمن وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ جرمنی میں تمام ایرانی قونصل خانے بند کر دیے جائیں گے۔ عرب میڈیا کے مطابق ایرانی نژاد جرمن شہری پر دہشتگردی کے سنگین الزامات عائد تھے۔  عرب میڈیا کے مطابق ایرانی عدالت کے حکم پر جمشید شارمہد کو 28 اکتوبر کو پھانسی دی گئی تھی۔  عرب میڈیا کے مطابق 69 سالہ جمشید شارمہد امریکا میں مقیم تھے، 2020 میں دبئی سے اغوا کرکے ایران منتقل کیا گیا تھا۔ خبر ایجنسی کے مطابق جرمنی نے اپنا سفیر ایران سے واپس بلانے کے بعد برلن میں موجود ایرانی ناظم الامور کو طلب کیا تھا۔