پاپارازی کے نامناسب جملے پر ثنا مقبول برہم، گھٹیا حرکت قرار دے دیا

Published: 01-11-2024

Cinque Terre

اپنے دوستانہ مزاج اور گرمجوشی سے ملنے کے حوالے سے مشہور بھارتی ماڈل و اداکارہ ثنا مقبول اس وقت سخت غصے میں آگئیں جب ایک پاپا رازی نے ان پر نامناسب جملہ کسا، جس پر خاموش طبع ثنا کا کہنا تھا کہ یہ انتہائی گھٹیا حرکت تھی۔ اس واقعے کے حوالے سے انٹرنیٹ پر ایک ویڈیو دیکھی سامنے آئی ہے جس میں ثنا مقبول ممبئی میں ارجن بجلانی کی دیوالی کی تقریب میں بنفشی رنگ کا کرتا پاجامہ زیب تن کیے شریک تھیں۔ بتایا جاتا ہے کہ تقریب میں موجود ایک فوٹو گرافر نے انکی تصویر بناتے ہوئے غیر مناسب جملہ ادا کرتے ہوئے کہا مزہ نہیں آ رہا ادھر دیکھو، جس پر ثنا نے اسکی سخت سرزنش کی۔اس ویڈیو پر کافی نیٹ صارفین نے تبصرے کیے اور ثنا کے موقف کو سراہا اور پاپارازی کی اس حرکت کو غیر پیشہ وارانہ قرار دیا۔ واضح رہے کہ 31 سالہ ثنا مقبول خان بگ باس او ٹی ٹی 3 کی فاتح ہیں۔