ارجن سے علیحدگی، ملائیکہ کی پوسٹ مرکزِ توجہ بن گئی

Published: 01-11-2024

Cinque Terre

بالی ووڈ کے معروف اداکار ارجن کپور کی ساتھی اداکارہ و ڈانسر ملائیکہ اروڑا سے علیحدگی کی تصدیق کے بعد ڈانسر کی مبہم پوسٹ منظرِ عام پر آ گئی۔دیوالی سے چند دن قبل اداکار ارجن کپور نے اپنی محبوبہ و ڈانسر ملائیکہ اروڑا سے تعلقات پر خاموشی توڑتے ہوئے خود کو سنگل قرار دیا تاہم ڈانسر نے بھی انسٹا اسٹوری شیئر کی ہے، جس نے سب کو ابہام میں ڈال دیا ہے۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر ملائیکہ اروڑا نے اسٹوری شیئر کی ہے، جس میں درج مبہم پیغام نے ہر ایک کی توجہ سمیٹ لی ہے۔دبنگ اداکار سلمان خان کے بھائی ارباز خان کی سابقہ اہلیہ نے انسٹا اسٹوری میں لکھا ہے کہ دل کو ایک لمحے کے لیے چُھو لینا، زندگی بھر کے لیے روح کو چُھو لینے کے مترادف ہے۔اس کے ساتھ ہی چھیاں چھیاں گرل نے اپنے فالوورز کو صبح بخیر بھی کہا ہے۔خیال رہے کہ ارجن کپور نے حال ہی منعقدہ دیوالی پارٹی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے تصدیق کی تھی کہ اب وہ سنگل ہیں۔اس پارٹی میں فلم سنگھم اگین کے اداکار اجے دیوگن، ٹائیگر شیرف اور ہدایت کار روہت شیٹی نے بھی شرکت کی تھی۔واضح رہے کہ ملائیکہ اروڑا نے 2017ء میں ارباز خان سے طلاق لینے کے بعد 2018ء میں ارجن کپور کے ساتھ ڈیٹنگ شروع کی۔ان دونوں نے 2019ء میں اپنے رشتے کے بارے میں انسٹا گرام کے ذریعے اپنے مداحوں کو بتایا جس کے بعد اس جوڑی کو کئی تقریبات اور ڈنر پارٹیز میں ایک ساتھ دیکھا گیا۔