تھانہ سٹی:پولیس مقابلہ درجنوں وارداتوں میں ریکارڈ یافتہ ملزم زخمی حالت میں گرفتار

Published: 01-11-2024

Cinque Terre

جھنگ(چوہدری بلال سے)جھنگ:تھانہ سٹی کے علاقہ کھوکھر چوک کے قریب پولیس مقابلہ، موٹر سائیکل چوری اور رابری کی درجنوں وارداتوں میں ریکارڈ یافتہ ملزم زخمی حالت میں گرفتار رات گئے کھوکھر چوک ناکے پر تین مشکوک مسلح موٹر سائیکل سواروں کو بغرض چیکنگ روکا گیافرار ہونے کی کوشش میں مشکوک مسلح ملزمان کی پولیس پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ‘ساتھی ملزمان کی اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار جبکہ بقیہ ملزمان رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے۔ ان خیالات کا اظہار ڈی پی او کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی نے کیا۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ زخمی ملزم کی شناخت عبدالغفور عرف بیربل کے نام سے ہوئی ہے، جو موٹر سائیکل چوری اور رابری کی درجنوں واردتوں میں ریکارڈ یافتہ ملزم نکلا  فرار ملزمان کی گرفتاری کیلئے ناکہ جات کو الرٹ جاری جبکہ نواحی علاقوں میں ایلیٹ ٹیموں کا سرچ آپریشن بھی جاری ہے۔ فرار ملزمان جلد پولیس کی گرفت میں ہوں گے،  معاشرے کے امن اور شہریوں کی سلامتی کیلئے پرعزم ہیں۔