سموگ کی روک تھام کیلئے رکشہ ڈرائیوران رکشہ جات کی فنٹس کا خیال رکھیں‘ محمود الحسن

Published: 01-11-2024

Cinque Terre

جھنگ (چوہدری بلال خان بیوروچیف سے)ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس ٹریفک پنجاب مرزا فاران بیگ کے احکامات پر ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر محمود الحسن کی زیر نگرانی ڈرائیونگ لائسنس رکشہ جات اور سموگ کی روک تھام کے لیے جاری مہمات کے دوران انچارج ایجوکیشن ونگ ٹریفک پولیس جھنگ STW انسپکٹر عبد المنان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ رکشہ ڈرائیوران کو بریف کیا کہ اپنے ڈرائیونگ لائسنس بنوائیں ہر اتوار کو لائسنس برانچ دفتر ٹریفک بمقام صدر چوک جھنگ رکشہ ڈرائیونگ لائسنس کا ٹیسٹ ہوتا ہے اور ایسے رکشہ ڈرائیوران جو قبل ازیں لرنر پرمٹ بنوا چکے ہیں اور 42 دن پورے ہو چکے ہیں وہ اتوار کو لائسنس برانچ جھنگ اپنا رکشہ کا ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کے لیے پہنچیں گے۔اس کے ساتھ ساتھ رکشہ ڈرائیوران کو سموگ کی روک تھام کے سلسلہ میں جاری کریک ڈاؤن کے حوالے سے بھی آگاہ کیا گیا انہیں بتایا کہ اپنے رکشہ جات کی فٹنس کا خیال رکھیں۔