ڈپٹی کمشنر جھنگ کی زیرنگرانی بیوٹیفکیشن آف جھنگ کیلئے دن رات کام جاری

Published: 01-11-2024

Cinque Terre

جھنگ(چوہدری بلال خان بیوروچیف) ڈپٹی کمشنر جھنگ کی زیرنگرانی بیوٹیفکیشن آف جھنگ کے لیے دن رات کام جاری‘ تفصیلات کے مطابق نئے ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کے جھنگ تعیناتی کے بعد شہر میں صفائی سُتھرائی کے کام میں مزید تیزی آگئی وہ جس دن سے تعینات ہوئی ہیں پہلے دن سے ہی انہوں نے  تمام ضلعی افیسرز  سے تعارفی میٹنگ میں کہا تھا کہ شہر میں وال چاکنگ صفائی سُتھرائی اور ہسپتالوں میں صفائی اور مریضوں کی بہتر دیکھ بھال اور ادویات کی فراہمی میری ترجیحات میں شامل ہوں گی اور ان کو میں خود مانیٹر کروں گا حسب وعدہ اس پر وہ پہلے دن سے عمل پیرا ہیں اور جس کے بعد جھنگ میں دن رات صفائی سُتھرائی کا کام بڑے زور و شور سے جاری ہے جس کی وجہ سے اب  پورا شہر خوبصورت اور صاف سُتھرا نظر آنے لگا  ہے  میونسپل کمیٹی کے عملہ نے جگہ جگہ گندگی اور کوڑا کرکٹ کے ڈھیر اُٹھانا شروع کر دیے ہیں صفائی کے عملہ اور کمیٹی کے سُپروائزی سٹاف کو ایڈمنسٹیٹر میونسپل کمیٹی جھنگ اسسٹنٹ کمشنر اور ڈپٹی کمشنر جھنگ اور چیف افیسر میونسپل کمیٹی جھنگ الصُبح اور پھر دن میں کئی کئی بار چیک کرتے ہیں اور ساتھ ساتھ بیوٹیفیکشن آف جھنگ کے منصوبہ کے تحت جگہ جگہ تمام شاہراوں پر ان کے اردگرد خوبصورت پودے اور پھول لگائے جانے سمیت شہر کی دیواروں پر نقش و نگاری کا کا بھی بڑی تیزی سے جاری ہے جس کی وجہ سے شہر کی خوبصورتی میں مزید اضافہ ہو گیا ہے جو کہ ڈپٹی کمشنر کی ذاتی دلچسپی محنت اور خاص توجع کا مُنہ بولتا ثبوت ہے لوگوں نے انسان دوست ڈپٹی کمشنر جھنگ کا شکریہ ادا کیا ہے اور کہا ہے کہ ان کی جھنگ تعیناتی کے بعد مسلسل دن رات کوششوں اور ذاتی توجع سے جھنگ ضلع کی ترقی اور خوبصورتی میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے یاد رہے کہ ڈپٹی کمشنر جھنگ علی اکبر بھنڈر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات کے مطابق اوپن ڈور پالیسی کے تحت تمام ہنگامہ خیز مصروفیات کے باوجود روزانہ صُبح دس بجے سے لیکر دن کے ساڑھے گیارہ بجے تک اپنے آفس کے باہر سایلین سے مُلاقات کے دوران بڑی خندہ پیشانی اور توجع سے ان کی شکایات سن کر موقعہ پر احکامات جاری کر رہے ہیں