ڈپٹی کمشنر جھنگ کا پولیو مہم کے تیسرے دن بھی مختلف علاقوں کا دورہ

Published: 01-11-2024

Cinque Terre

جھنگ (چوہدری بلال خان بیوروچیف) ڈپٹی کمشنر جھنگ نے پولیو مہم کے تیسرے دن بھی مختلف علاقوں کا دورہ کیا تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر جھنگ علی اکبر بھنڈر نے تیسرے دن بھی جاری پولیو مہم کی خود نگرانی کی اور شہر سمیت ضلع کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور جاری پولیو کی اس مہم میں مختلف امدادی ٹیموں سٹاف اور ڈیوٹی پر موجود دیگر ہیلتھ افیسران کے کام کو چیک کیا اور ان کی نگرانی کی جبکہ اس موقعہ پر انہوں نے بچوں کو پولیو سے حفاظت کے قطرے بھی پلائے یاد رہے کہ ڈپٹی کمشنر جھنگ پولیو کے اس راونڈ میں پہلے دن سے لیکر آج تیسرے دن تک اس سارے پروگرام کی خود نگرانی کر رہے ہیں اور دور دراز علاقوں میں پہنچ کر خود سارے ورکرز سمیت پورے سٹاف اور تمام افیسران کو موقعہ پر چیک کر رہے ہیں یاد رہے کہ پولیو کے اس راونڈ کے دوران ضلع جھنگ میں پانچ لاکھ اسی ہزار بچوں کو پولیو کی اس نامُراد اور مُہلک مرض سے بچاؤ  اور عمر بھر کے معزوری سے بچانے کے لیے پولیو قطرے پلائے جایں گے۔