Published: 01-11-2024
میر پور (رپورٹ بلال ظفر نوشاہی سے)ایس ایس پی میرپور خاور علی شوکت ایس پی عامر نوابی کی خصوصی ہدایت پر بیٹ انچارچ خالد بشیر ایس آئی ابرار حسین ای ایچ سی عنصر مٹھو ڈی ایف سی میسر سرور نے گن پوائنٹ پر چنی کے مقام پر لوٹنے واے ملزم کو گرفتار کرلیا۔چنی چھپراں روڈ پر رات کے وقت پیزا ڈیلیوری بوائے کو گن پوائنٹ پر موبائل فون مالیتی 25000/ ہزار روپے اور نقدی رقم 3800 روپے دو نامعلوم اشخاص لوٹ کر فرار ہوگئے دو دن ہونے والی ڈکیتی کا ایک ملزم عثمان ولد عارف قوم جٹ ساکن بھمبر مال مسروقہ ایک پستول 30بور 2میگزین 3دانہ روندچھیناں گیا موبائل اور 3800روپے برآمد کر لیے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔