Published: 04-11-2024
جھنگ (چوہدری بلال خان بیوروچیف)پنجاب پولیس کا انوکھا کارنامہ جھنگ پولیس نے مردہ شخص کو زندہ گرفتار کر لیا اپنے ہی قتل کا ڈرامہ رچانے والے کو جھنگ پولیس نے زندہ گرفتار کر لیا سپوت چنیوٹ ایس پی انوسٹی گیشن جھنگ چوہدری جاوید اقبال چدھڑ کی پیشہ وارانہ مہارت سے انوکھے قتل کا ڈراپ سین گڈی والی پل پر موضع سگھر والا میں کوثر بی بی کو قتل کیا تھا۔ تھانہ بھوانہ میں شکیل شیکھانہ کے خلاف 5 اکتوبر 2024 کو دفعات 302,324,34 کے تحت مقدمہ درج ہوا تھا کوثر بی بی کے قتل کے تین دن بعد دریا چناب میں جھنگ کے علاقہ سے نعش برآمد ہوئی قاتل کے والد نے دریا سے برآمد ہونے والی نعش کی اپنے بیٹے کے نام سے شناخت کی پوسٹ مارٹم کروانے کے بعد مقتول کے والد نے بیٹے کے قتل کا مقدمہ مقتولہ کوثر بی بی کے عزیز و اقارب پر تھانہ صدر جھنگ میں مقدمہ درج کروا دیا۔