پاکستان بیس بال ٹیم کو عرب کلاسک میں شرکت کا این او سی مل گیا

Published: 05-11-2024

Cinque Terre

پاکستان بیس بال ٹیم کو عرب کلاسک میں شرکت کا این او سی مل گیا۔ عدم اعتراض سرٹیفکیٹ (این او سی) پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) نے پاکستان فیڈریشن آف بیس بال کو جاری کیا۔ بیس بال یونائیٹڈ عرب کلاس 7 سے 10 نومبر تک دبئی میں کھیلا جائے گا۔ ایونٹ میں ایشیا اور مشرق وسطیٰ ایشیا سے 9 ٹیمیں شریک ہوں گی۔پاکستان بیس بال ٹیم گروپ اے میں افغانستان، بنگلادیش، بھارت اور میزبان متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے ساتھ موجود ہے۔ پاکستان ٹیم پہلے روز 7 نومبر کو دو میچز کھیلے گی۔ اس دن کی صبح پاکستان کا مقابلہ بنگلادیش سے ہوگا جبکہ شام میں یو اے ای سے جوڑ پڑے گا۔ 8 نومبر کو پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ ہوگا جبکہ قومی ٹیم کے سامنے 9 نومبر کو افغانستان کی ٹیم مد مقابل ہوگی۔ ایونٹ میں پاکستان کے 14 کھلاڑی اور چار آفیشلز شرکت کریں گے جبکہ بیس بال فیڈریشن مزید کھلاڑیوں کو یو اے ای لانے کیلئے پرامید ہے۔ایونٹ منتظمین نے ڈگ آؤٹ پر نمائندوں کی تعداد 18 سے بڑھا کر 25 کردی ہے۔اس سلسلے میں سیکریٹری جنرل پاکستان فیڈریشن بیس بال (پی ایف بی) سید فخر علی شاہ کا کہنا ہے کہ پی ایس بی کے جانب سے بروقت این او سی کا اجرا خوش آئند ہے۔ پاکستان بیس بال ٹیم ایونٹ میں قوم کو اچھے نتائج دے گی۔