ڈی پی او گجرات مستنصرعطاء با جوہ کا شہریوں کے مسائل سننے کیلئے صرافہ بازار گجرات کا دورہ‘ دوکانداروں اور تاجروں سے ملاقات

Published: 05-11-2024

Cinque Terre

گجرات (چوہدری نصیر افضل سے)ڈی پی او گجرات مستنصرعطاء با جوہ نے شہریوں کے مسائل سننے کے لئے صرافہ بازار گجرات کا دورہ کیا۔ مختلف دوکانداروں اور تاجروں سے ملاقات کی۔ تاجر برادری نے ڈی پی او گجرات کا پرتپا ک استقبال کیا۔ شہریوں کے مسائل سن کر ان کے فوری حل کے لئے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کئے۔