Published: 06-11-2024
جھنگ(چوہدری بلال خان بیوروچیف)ٹریفک پولیس جھنگ ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس ٹریفک پنجاب مرزا فاران بیگ کے احکامات پر ٹریفک پولیس جھنگ نے سپیریئر کالج جھنگ کے طلباء کو لائسنس برانچ دفتر ٹریفک جھنگ کا وزٹ کروایا طلباء کو ٹریفک قوانین کی پاسداری، دوران ڈرائیونگ موٹر سائیکل ہیلمٹ کی پابندی اور ڈرائیونگ لائسنس کی اہمیت اور موٹر سائیکل کے ڈرائیونگ لائسنس کے آسان حصول اور ڈرائیونگ لائسنس کے پروسیجر کے بارے بریف کیا اور طلباء نے اپنے موٹر سائیکل کے ڈرائیونگ لائسنس بنوائے۔