پنجاب میں اسموگ، تعلیمی اداروں کی بندش کا نوٹیفکیشن جاری

Published: 07-11-2024

Cinque Terre

اسموگ کے پیشِ نظر پنجاب کے مختلف اضلاع میں تعلیمی اداروں، ٹیوشن سینٹرز اور اکیڈمیز کی بندش کا نوٹیفکیشن جاری کر دیاگیا، یہ تعلیمی ادارے 7 سے 17 نومبر تک بند رہیں گے۔محکمہ ماحولیات پنجاب کے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق فیصلے کا اطلاق لاہور، حافظ آباد، شیخوپورہ، قصور، ننکانہ صاحب، گوجرانوالا، گجرات، منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ، نارووال، فیصل آباد، چنیوٹ، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ملتان، لودھراں، وہاڑی اور خانیوال کے اضلاع پر ہو گا۔ان اضلاع میں تمام نجی اور سرکاری تعلیمی ادارے بارہویں جماعت اور اے لیولز تک 7 سے 17 نومبرتک بند رہیں گے، تاہم تمام تعلیمی ادارے آن لائن کلاسز لیں گے۔دوسری جانب محکمہ تعلیم پنجاب نے بھی اسکولوں کی بندش کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔اس نوٹیفکیشن میں ٹیوشن سینٹرز اور اکیڈمیز بھی بند رکھنے کا حکم دیا گیا ہے۔