اسلام آباد پولیس کی ٹیم پر فائرنگ، زیر حراست ملزم ہلاک

Published: 07-11-2024

Cinque Terre

اسلام آباد کے تھانہ سمبل کے گولڑہ موڑ کے قریب ملزمان کی پولیس ٹیم پر فائرنگ کے نتیجے میں زیر حراست ملزم ہلاک ہوگیا۔وفاقی دارالحکومت پولیس کے ترجمان کے مطابق تھانہ سمبل کے علاقے میں پولیس پارٹی پر فائرنگ کا واقعہ رونما ہوا۔ترجمان کے مطابق ملزمان کی پولیس ٹیم پر فائرنگ میں زیر حراست ملزم زخمی ہوا، جو اسپتال پہنچ کر دم توڑ گیا۔پولیس ترجمان کے مطابق ملزم اسلام آباد میں ہونے والی حالیہ بینک ڈکیتیوں میں ملوث تھا، فائرنگ کی زد میں آنے والی پولیس ٹیم ملزم کو برآمدگی کےلیے لے کر جارہی تھی۔گولڑا موڑ کے قریب موٹرسائیکل پر سوار 3 ملزمان نے اچانک پولیس ٹیم پر فائرنگ کر دی، بلٹ پروف جیکٹس پہننے کی وجہ سے پولیس جوان ملزمان کی فائرنگ سے محفوظ رہے۔ترجمان پولیس نے بتایا کہ ملزمان کی فائرنگ سے پولیس حراست میں موجود ملزم سلیمان شدید زخمی ہوگیا، جسے فوری طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔پولیس ٹیمیں فائرنگ کرنے والے ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مار رہی ہے۔