جوبائیڈن کا ڈونلڈ ٹرمپ کو فون، جیت پر مبارک باد دی

Published: 07-11-2024

Cinque Terre

امریکی صدر جوبائیڈن نے ری پبلکن پارٹی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کو فون کرکے صدارتی انتخابات میں جیت پر مبارک باد دی۔امریکی میڈیا کے مطابق صدر جوبائیڈن نے ڈونلڈ ٹرمپ کو ملاقات کے لیے وائٹ ہاؤس آنے کی دعوت دی۔ صدر جمعرات کو امریکی قوم سے خطاب کریں گے۔وائٹ ہاؤس سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جوبائیڈن نے اقتدار کی پرامن منتقلی کو یقینی بنانے کا عہد کیا۔بات چیت کے دوران صدر جوبائیڈن نے امریکا کو اکٹھا کرنے کے لیے کام کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔امریکی میڈیا کے مطابق صدر جوبائیڈن نے نائب صدر اور ڈیموکریٹک پارٹی کی امیدوار کملا ہیرس کو بھی فون کیا۔