سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ڈونلڈ ٹرمپ کو مبارکباد

Published: 07-11-2024

Cinque Terre

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے صدارتی انتخاب میں کامیابی پر ڈونلڈ ٹرمپ کو ٹیلیفون پر مبارکباد دی۔ سعودی ولی عہد نے امریکی عوام کےلیے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔اس حوالے سے سعودی سفیر کا کہنا تھا کہ سعودی ولی عہد نے دونوں ممالک کے تاریخی تعلقات کا بھی اعادہ کیا۔واضح رہے کہ امریکی صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کامیابی حاصل کرلی۔ انہوں نے ڈیموکریٹک پارٹی کی کملا ہیرس کو واضح مارجن سے ہرایا۔