آسٹریلیا کیخلاف ٹی20 سیریز، پاکستان کے 6 کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ ختم

Published: 07-11-2024

Cinque Terre

آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے پاکستان ٹیم کے چھ کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ کراچی میں ختم ہوگیا۔ کھلاڑی 10 نومبر کو آسٹریلیا روانہ ہونگے۔ جہانداد خان اور عمیر بن یوسف پر امید ہیں کہ انہیں موقع ملا تو وہ مایوس نہیں کریں گے۔نیشنل بینک کرکٹ ایرینا میں پاکستان ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کے کھلاڑیوں نے پانچ روز ٹریننگ کی، جہاں فیلڈنگ اور کیچز کے علاوہ بیٹنگ و بولنگ کی بھی مشقیں کی گئیں۔آسٹریلین کنڈیشن سے ہم آہنگ ہونے کیلئے بیٹرز نے ماربل کی سلیب پر بھی بیٹنگ پریکٹس کی۔اس دوران عمیر بن یوسف نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ان کی فیورٹ نمبر تو اوپننگ یا ون ڈاؤن ہے لیکن انہیں چھ نمبر تک کسی بھی پوزیشن پر بیٹنگ کا تجربہ ہے۔لیفٹ آرم فاسٹ بولر جہانداد خان نے کیمپ کے آخری روز میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ اگر انہیں موقع ملا تو وہ اپنی سلیکشن کو درست ثابت کریں گے۔پاکستان ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کے چھ کھلاڑی عثمان خان، عباس آفریدی، عمیر بن یوسف، جہانداد خان، صاحبزادہ فرحان اور سفیان مقیم اپنے گھروں کو روانہ ہوگئے۔یہ کھلاڑی 10 نومبر کو آسٹریلیا روانہ ہوں گے جہاں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی 14 نومبر کو کھیلا جائے گا۔