ڈڈیال پولیس کی بروقت کاروائی، ڈکیتی میں ملوث تین رکنی گروہ گرفتار چھینی گئی گاڑی، نقدی رقم اور وقوعہ میں استعمال ہونیوالا اسلحہ برآمد

Published: 08-11-2024

Cinque Terre

ڈڈیال(رپورٹ بلال ظفر نوشاہی سے) ڈڈیال پولیس کی بروقت کاروائی، ڈکیتی میں ملوث تین رکنی گروہ گرفتار، چھینی گئی گاڑی، نقدی رقم اور وقوعہ میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد،تفصیلات کے مطابق DSP ڈڈیال عنصر علی کی سربراہی میں ڈڈیال پولیس اور جرائی چیک پوسٹ نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے ڈکیتی میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کرکے ملزمان کے قبضہ سے چھینی گئی کار، نقدی رقم، اور وقوعہ میں استعمال ہونے والا پستول بھی برآمد کرلیا ہے،پولیس کو ایبٹ آباد کے رہائشی ظہور احمد نے رپورٹ دی کہ تین افراد نے رات 9 بجے منڈی موڑ راولپنڈی سے زمان چوک کیلئے کار بک کی، جب وہ پھاگلیاں موڑ پہنچا تو تینوں ملزمان نے گن پوائنٹ پر گاڑی روک کر مارپیٹ شروع کردی، تین فائر کئے، کار اور نقدی رقم 17ہزار 500 روپے چھین کر فرار ہوگئے، مدعی کی رپورٹ پر DSP ڈڈیال عنصر علی نے بروقت ٹیمیں تشکیل دیکر ملزمان کی تلاش شروع کی، اور متعلقہ چیک پوسٹوں پر ناکہ بندی کروائی گئی، ایڈیشنل ایس ایچ او محمد ارشد نے معہ ASI وسیم رزاق، تفتیشی آفیسران طاہر محمود، صفدر حسین، DFC نصیب احمد، ملک نوید محمود، مزمل اعظم،ندیم اختر، اور دیگر پولیس نے دوران تعاقب جرائی چیک پوسٹ کی مدد سے ملزمان مبین رفیق ولد محمد رفیق ساکن جندروٹ تحصیل فتح پور ضلع کوٹلی، انس بشیر ولد محمد بشیر ساکنہ جکڑالی، نکیال ضلع کوٹلی، امتیاز عزیز ولد محمد عزیز ساکنہ سہوتر ڈربنگ ضلع مظفرآباد کو گرفتار کرلیا ہے۔ ملزمان کے قبضہ سے چھینی گئی کار، نقدی رقم اور وقوعہ میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔ ڈڈیال پولیس نے واقعہ کی ایف آئی آر درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔