چیئر پرسن پنجاب وومن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ کا جھنگ کا دورہ

Published: 08-11-2024

Cinque Terre

جھنگ (چوہدری بلال خان بیوروچیف) چیئر پرسن پنجاب وومن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ کا جھنگ کا دورہ‘ڈی پی او کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی کی عورتوں اور بچوں کے کیسز سمیت پولیس کی مجموعی کارکردگی پر بریفنگ‘ تفصیلات کے مطابق چئیر پرسن پنجاب وومن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ کے دورہ جھنگ کے دوران ڈی پی او کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی نے عورتوں اور بچوں کے کیسز سمیت پولیس کی مجموعی کارکردگی پر بریفنگ دی۔ چیئرپرسن وومن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ نے متاثرہ خواتین اور بچوں سے بھی ملاقات اور گفتگو کی۔ چیئرپرسن وومن پروٹیکشن اتھارٹی کا کہنا تھا کہ عورتوں اور بچوں کے کیسز میں پولیس کی کارکردگی تسلی بخش ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ خواتین اور بچے ہماری ریڈ لائن ہیں۔ خواتین اور بچوں کے تحفظ کے لئے ہر ممکن طریقے سے کوشاں ہیں۔ والدین بچوں کے کیسز میں صلح نہ کریں اور بچوں کی کونسلنگ کریں۔ اس حوالے سے میڈیا چھوٹے سے چھوٹے واقعہ کورپورٹ کرکے اپنا کردار ادا کررہاہے۔ ہراسمنٹ کے واقعات رپورٹ نہیں ہونگے تو درندے دندناتے پھریں گے، شہری واقعات کو رپورٹ کریں۔