کوئٹہ ریلوے اسٹیشن دھماکے میں شہید افراد کی نماز جنازہ، آرمی چیف کی شرکت

Published: 10-11-2024

Cinque Terre

کوئٹہ ریلوے اسٹیشن دھماکے میں شہید افراد کی نماز جنازہ کوئٹہ گیریژن میں ادا کردی گئی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق نماز جنازہ میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے شرکت کی۔وفاقی وزیر داخلہ، گورنر، وزیر اعلیٰ بلوچستان اور عسکری و سول حکام بھی نماز جنازہ میں شریک تھے۔آئی ایس پی آر کے مطابق تدفین کے بعد آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے سی ایم ایچ کوئٹہ کا دورہ کیا اور دھماکے میں زخمی افراد سے ملاقات کی۔آرمی چیف نے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کےلیے قوم کے عزم کا اعادہ کیا اور کہا دہشت گردی کو کبھی برداشت نہیں کیا جائے گا، دہشت گردی کے خاتمے کا مشن قومی اور اجتماعی عزم کے ساتھ آگے بڑھایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیابی اور خوشحال مستقبل محفوظ بنانے کےلیے تمام پاکستانیوں کی مستقل حمایت کی ضرورت ہے۔