بنگلا دیش نے افغانستان کو دوسرا ون ڈے ہرا دیا

Published: 10-11-2024

Cinque Terre

بنگلا دیش نے افغانستان کو دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں 68 رنز سے شکست دے دی۔شارجہ میں کھیلے گئے سیریز کے دوسرے ون ڈے میں بنگلادیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7 وکٹ پر 252 رنز اسکور کیے۔253رنز کے ہدف کے تعاقب میں افغانستان کی پوری ٹیم ٹیم 44 ویں اوور میں 184 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔اس سے قبل کھیلے گئے پہلے ون ڈے میں افغانستان نے بنگلادیش کو 92 رنز سے شکست دے دی۔میچ میں افغانستان ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 235 رنز بنائے تھے جبکہ بنگلادیش ٹیم 35ویں اوور میں 143 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔