کنگنا رناوت کی نانی چل بسیں، اداکارہ نے پرانی یادیں تازہ کردیں

Published: 10-11-2024

Cinque Terre

بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت کی نانی، اندرانی ٹھاکر گزشتہ رات چل بسیں، ان کی یاد میں بالی ووڈ کوئن نے جذباتی پیغامات شیئر کردیے۔ فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ ان کی نانی ایک باہمت خاتون تھیں۔اداکارہ نے مزید بتایا کہ انہوں نے اپنے پانچ بچوں کو بہترین تعلیم دلائی اور اپنی بیٹیوں کو شادی کے بعد بھی کام کرنے کی حوصلہ افزائی کی۔کنگنا نے بتایا کہ ان کی نانی کی صحت اتنی اچھی تھی کہ 100 سال سے زیادہ عمر میں بھی اپنے کام خود کرتی تھیں۔ کچھ دن پہلے صفائی کے دوران انہیں برین اسٹروک ہوا، جس کے بعد سے وہ بستر پر تھیں۔