ڈی پی او کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی کی تھانہ قادرپور میں کھلی کچہری

Published: 10-11-2024

Cinque Terre

جھنگ(چوہدری بلال خان بیوروچیف) ڈی پی او کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی کی تھانہ قادرپور میں کھلی کچہری‘شہریوں کے مسائل سن کر موقع پر متعلقہ پولیس افسران کو شکایات کے حل کیلئے احکامات جاری۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی نے تھانہ قادرپور میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا‘کھلی کچہری میں شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ مختلف نوعیت کی 19 درخواستوں پر ڈی پی او نے شہریوں کے مسائل سن کر موقع پر متعلقہ پولیس افسران کو شکایات کے حل کیلئے احکامات جاری۔ اس موقع پر ڈی پی او کا کہنا تھا کہ چوری کی روک تھام کیلئے دور پار کے دیہاتی علاقوں میں ٹھیکری پہرے کو فعال رکھا جائے۔کسی شہری کا مقدمہ نہ درج کیا جارہا ہو، یا تفتیش میں اسکے ساتھ ناانصافی کی جارہی ہو تو فوراً بتایا جائے۔ موسم سرما میں چوری کی وارداتوں کا امکان بڑھ جاتا ہے لہٰذا تمام شہری پولیس کے ساتھ معاون کردار ادا کریں۔ ایس ایچ او قادرپور کو متاثرہ شہریوں کی فوری دادرسی اور مال مسروقہ برآمد کرنے کے حوالے سے ہدایت جاری کرتے ہوئے ڈی پی او کا مزید کہنا تھا کہ متاثرین کی فوری داد رسی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے اور تھانوں کی سطح پر شہریوں کے مسائل قانونی تقاضوں کے مطابق فوری حل کئے جائیں۔