علی امین گنڈاپور کے خلاف الیکشن لڑنے والے جے یو آئی رہنما کیخلاف مقدمہ درج

Published: 12-11-2024

Cinque Terre

ڈیرہ اسماعیل خان (ڈی آئی خان) میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف الیکشن لڑنے والے جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے رہنما  کفیل احمد نظامی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ جمعیت علماء اسلام کے تحصیل امیر کفیل احمد نظامی کے خلاف مقدمہ  وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کے بھائی سٹی میئر عمر امین کی درخواست پر درج کیا گیا۔ان کا الزام ہے کہ 8 فروری کے انتخابات کے دوران علی امین گنڈاپور کے انتخابی نشان چھپانے کی سازش کی تھی۔تھانہ کینٹ میں درج مقدمہ میں کفیل احمد نظامی اور ان کے 4 ملازمین کو جعل سازی، دھوکا دہی کے دفعات میں نامزد کیا گیا ہے۔پولیس کی طرف سے تاحال کسی قسم کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔8 فروری کے الیکشن میں کفیل احمد نظامی علی امین گنڈاپور کے مدمقابل جمیعت علماء اسلام کے امیدوار تھے۔