چندرا بابو سے متعلق ریمارکس، رام گوپال ورما پر مقدمہ درج

Published: 12-11-2024

Cinque Terre

سابق وزیراعلیٰ آندھرا پردیش چندرا بابو نائیڈو سے متعلق ریمارکس پر بھارتی فلم ساز رام گوپال ورما کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 62 سالہ رام گوپال ورما کے خلاف مقدمہ آندھرا پردیش کے پرکاسم ضلع میں درج کیا گیا ہے۔مقدمے کے متن میں کہا گیا کہ بھارتی فلمساز نے سوشل میڈیا پر سابق وزیراعلیٰ چندرا بابو نائیڈو، اُن کے صاحبزادے نارالوکیش اور بہو برہمی کے خلاف تضحیک آمیز ریمارکس دیے ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق رام گوپال ورما پر مقدمہ تیلگودیشم پارٹی (ٹی ڈی پی) کے مقامی لیڈر کی شکایت پر مدی پاڈو پولیس اسٹیشن میں درج کیا گیا۔مقدمے میں الزام لگایا گیا کہ بھارتی فلمساز نے گزشتہ برس چندرا بابو نائیڈو اور اُن کے خلاف اشتعال انگیز پوسٹس کی تھیں۔مقدمے کے متن کے مطابق رام گوپال ورما کے یہ ریمارکس اُن کی فلم کی تشہیر کے طور پر شیئر کیے گئے۔پولیس نے انفارمیشن ٹیکنالوجی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے الزامات کی تحقیقات شروع کردی ہے۔