Published: 12-11-2024
جھنگ (چوہدری بلال خان بیوروچیف)جھنگ پولیس کی کاروائی‘ کمسن بچی سے زیادتی کا درندہ صفت ملزم گرفتار‘ملزم کے خلاف زیادتی کی دفعات کے تحت مقدمہ کا اندراج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔ ڈی پی او جھنگ کیپٹن (ر) بلال افتخارنے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے وژن”خواتین اور بچوں پر ظلم‘ زیادتی اور تشدد اب نہیں“کے تحت خواتین اور بچوں کے خلاف جرائم کے حوالے سے زیرو ٹالرینس پالیسی اپنائے ہوئے ہے۔