ٹوبہ ٹیک سنگ فضائی آلودگی پیدا کرنیوالے عناصر کیخلاف سخت کاروائیاں کی جائیں‘ محمد نعیم سندھو

Published: 15-11-2024

Cinque Terre

جھنگ(چوہدری بلال خان بیوروچیف) ٹوبہ ٹیک سنگ فضائی آلودگی پیدا کرنیوالے عناصر کیخلاف سخت کاروائیاں کی جائیں۔ٹوبہ ٹیک سنگھ ڈی سی ٹوبہ محمد نعیم سندھو نے ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ٹوبہ۔ محکمہ زراعت۔ ٹریفک پولیس اور محکمہ ماحولیات ٹوبہ کو حکم دیا کہ وہ مشترکہ طور پر فضائی آلودگی پیدا کرنے والے عناصر کے خلاف سخت کاروائیاں کریں جس پر سب محکموں نے مشترکہ طور پر کارروائی کرتے ہوئے ٹوبہ میں مختلف سڑکوں پر ناکے لگا کر سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ٹوبہ محسن ریاض کی سربراہی میں گاڑیوں کی سخت چیکنگ کی دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے چالان کرنے کے ساتھ ساتھ ان کو بھاری جرمانے بھی عائد کیئے۔ اسی طرح ماحول دوست زگ زیگ ٹیکنالوجی کے بغیر چلائے جانے والے بھٹوں کو سیل کر دیا۔ محکمہ زراعت نے فصلوں کی باقیات کو آگ لگانے والے کسانوں کو بھاری جرمانے عائد کیئے اور آگ بجھائی ھے ڈی سی ٹوبہ محمد نعیم سندھو نے کہا کہ ڈی سی افس ٹوبہ میں کمپلین سینٹر قائم کر دیا گیا ھے جہاں پر شہری کسی بھی جگہ پر دھواں پیدا کرنے والے عناصر کے خلاف شکایات درج کروا سکیں گے۔ ڈی سی ٹوبہ محمد نعیم سندھو نے مزید کہا کہ یونین کونسل کی سطح پر ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ھیں جو فضائی آلودگی پیدا کرنے والے افراد کی سرکوبی کریں گی اس موقع پر dioمحمد شہباز انصاری اور aoانفرمیشن الیاس اکرم کیساتھ ساتھ سینئر صحافی ڈاکٹر عبدالرزاق رانجھا‘ محمد مشتاق‘ شاہد حسین جٹ اور برہان بابر بھی موجود تھے۔