ایس ایس پی بھمبر چوہدری محمد امین کی انسداد منشیات کے حوالہ سے جاری مہم‘ 8ملزمان گرفتار‘ بھاری مقدار میں منشیات برآمد

Published: 15-11-2024

Cinque Terre

میر پور (رپورٹ بلال ظفر نوشاہی سے) ایس ایس پی بھمبر چوہدری محمد امین کی انسداد منشیات کے حوالہ سے جاری مہم کے دوران ڈی ایس پی سٹی خواجہ عبدالقیوم کی نگرانی میں کارروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او سٹی بھمبر سردار سہیل یوسف نے پہلی کارروائی میں بمقام پنڈی جھونجہ دوران چیکنگ پڑتال ملزمان ساجد تاج ولد محمد تاج قوم راجپوت ساکن موہڑہ لوہاراں تحصیل سماہنی‘طیب نثار ولد نثار احمد قوم آرائیں سکنہ سماہنی کے قبضہ سے 1060گرام چرس گردہ برآمد کی‘دوسری کاروائی میں ملزم وسیم مسیح ولد ایمانوعیل قوم کرسچن ساکن کرسچن کالونی بھمبر کے قبضہ سے 120گرام چرس گردہ برآمدکی    تیسری کارروائی میں دوران چیکنگ پڑتال بمقام مکہال چیک پوسٹ ملزمان‘ظفر اقبال ولد فقر دین قوم مغل سکنہ مکان نمبر560 سیکٹر C-4 میرپور 2۔داؤد بٹ ولد شفیق بٹ سکنہ مکان نمبر06 سیکٹر F-1میرپور 3۔معیز شفیع ولد محمد شفیع قوم گوندل سکنہ محمدی چوک سیکٹر F-1 میرپور سے 02بوتل شراب برآمد کی چوتھی کارروائی میں بذریعہ EPP ڈیوائس چیکنگ پڑتال کرتے ہوئے مجرم اشتہاری تھانہ شرقپور مسمی ذوالفقار علی سکنہ شیخوپورہ، 2۔مجرم اشتہاری تھانہ کڑیانوالہ مسمی شکیل الرحمان کوگرفتار کرتے ہوئے حوالہ متعلقہ پولیس کیا گیا۔