محکمہ لوکل گورنمنٹ کے فنشکنز پیدائش‘ موت‘ شادی‘ طلاق اور شناختی کارڈ کے اندراج کی اہمیت کو اجاگر کرنے پر سیشن کا انعقاد

Published: 15-11-2024

Cinque Terre

جھنگ (چوھدری بلال خان بیوروچیف)سی پی ڈی آئی اور عوام دوست فاونڈیشن کے زیر اہتمام محکمہ سوشل ویلفیئر کمپلیکس جھنگ میں محکمہ لوکل گورنمنٹ کے فنشکنز پیدائش، موت، شادی، طلاق اور شناختی کارڈ کے اندراج کی اہمیت کو اجاگر کرنے پر سیشن منعقد کیا گیا۔ جس میں عام شہریوں سمیت یوتھ کونسل،صحافیوں،سول سوسائٹی تنظیموں کے نمائندوں، اقلیتی افراد،معذور افراد،خواتین اور سرکاری اداروں کے افسران و اہلکاران نے شرکت کی۔اس پروگرام کا مقصد شہریوں کو پیدائش، موت، شادی، طلاق اور شناختی کارڈ کے اندراج کی اہمیت کو اجاگر کرنا تھا تاکہ بروقت شہری اپنے ڈیٹا کا اندراج  یونین کونسل اور نادرا میں درج کروائیں۔تقریب میں محکمہ سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال کے سابق ڈویژنل ڈائریکٹر اظہر عباس عادل،شاہد امین،محمد وارث،غلام دستگیر،مہر سکندر ساہمل،مس سعدیہ،حیدر علی شاہ ایڈووکیٹ،آصف منورفوکل پرسن،سماجی کارکن ڈاکٹر ریاض نول،خالدہ راجا،پال شاہد،پطرس الیاس وحید اختر چوہدری،اکمل ملک،یونین کونسل سیکرٹری نے شرکاء سے خطاب کیا۔ اس سیشن میں شہریوں نے اپنے مسائل کی خود نشاندہی بھی کی اور انکے حل کے متعلق بھی بتایا۔ مقررین کا کہنا تھا کہ یونین کونسل،ایم سی اور نادرا کا ڈیٹا نہ صرف حکومتی منصوبہ بندی کے لیے ضروری ہے بلکہ عوامی خدمات کی فراہمی میں بھی کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔ مقررین نے کہا کہ لوکل گورنمنٹ فنکشنز  اور اس کی آگاہی مہم پر نچلی سطح تک کام کیا جائے گا۔ شہریوں نے سی پی ڈی آئی اور عوام دوست فاونڈیشن کی اس آگاہی مہم کا خیر مقدم کیا۔