Published: 15-11-2024
/جھنگ(چوھدری بلال خان بیوروچیف)آمدہ ہدایات پر ریسکیو عملہ نے یونین کونسل پیر عبد الرحمن میں شہری نوجوانوں کو ٹریننگ دی ریسکیو 1122 کے ماہر انسٹرکٹر کے اے خان، محمد باقر اور دیگر عملہ نے یونین کونسل پیر عبد الرحمن میں شہریوں کو پانچ روزہ ٹریننگ دی پانچ روزہ ٹریننگ کا تیسرا روز اختتام پذیر ہوا علاقہ یونین کونسل سے پڑھے لکھے نوجوانان نے اس ٹریننگ میں بھر پور حصہ لیا اس ٹریننگ کا بنیادی مقصد شہریوں کو ابتدائی طبی امداد اور مشکل میں پھنسے لوگوں کو فوری ریسکیو کرنا سکھایا گیا شہریوں نے اس ٹریننگ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور مکمل دلچسپی اور دل جمعی سے شمولیت کی انسپکٹر کے اے خان کا کہنا تھا شہری اس پانچ روزہ ٹریننگ کے بعد سی پی آر، سپلٹنگ، پیشنٹ شفٹنگ وغیرہ با آسانی کر سکتے ہیں ایرجنسی صورتحال میں بھی ٹریننگ یافتہ ریسکیو کر سکتا ہے مشکل حالات میں ہم اس ٹیم کو اپنے ساتھ شامل کریں گے اور پانچ دن کی ٹریننگ کے بعد 1122 کی طرف سے اسناد بھی دی جائیں گی شہریوں نے عملہ 1122 کا شکریہ ادا کیا