پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان 50 کروڑ ڈالر قرض کا معاہدہ

Published: 18-11-2024

Cinque Terre

پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کے درمیان 50 کروڑ ڈالر قرض کا معاہدہ ہوگیا۔ اسلام آباد سے جاری اعلامیہ کے مطابق اے ڈی بی کی کنٹری ڈائریکٹر اور سیکریٹری اکنامک افیئرز ڈویژن نے معاہدے پر دستخط کیے۔ اعلامیہ کے مطابق قرض پاکستان میں موسمیاتی تبدیلی اور آفات کے خطرے میں کمی کیلئے خرچ ہوگا اور موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے ادارہ جاتی صلاحیت مضبوط ہوگی۔ ایشیائی بینک کا مزید کہنا ہے کہ ایک ملین ڈالر کی تکنیکی گرانٹ پروگرام پر عملدرآمد میں معاون ہوگی۔