چینی نمائندہ خصوصی برائے افغان امور کی سیکریٹری خارجہ سے ملاقات

Published: 18-11-2024

Cinque Terre

چین کے نمائندہ خصوصی برائے افغان امور یو شیاؤ یانگ نے اپنے دورہ پاکستان کے موقع پر سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ سے ملاقات کی۔ اسلام آباد سے ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کے مطابق یو شیاؤ یانگ نے ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ احمد نسیم وڑائچ سے بھی تفصیلی ملاقات کی۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اس موقع پر افغانستان سے تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترجمان نے کہا کہ فریقین نے ہمسایہ ممالک کے پرامن اور مستحکم افغانستان میں کلیدی کردار کا اعادہ کیا۔