اینڈریو ٹیٹ کو نیوزی لینڈ کی پارلیمنٹ میں ہاکا احتجاج پر تنقید مہنگی پڑ گئی

Published: 18-11-2024

Cinque Terre

سابق امریکی و برطانوی کک باکسر اور سوشل میڈیا انفلوئنسر اینڈریو ٹیٹ کو نیوزی لینڈ کی پارلیمنٹ میں ہاکا احتجاج پر تنقید مہنگی پڑ گئی۔سوشل میڈیا پر لوگوں نے انہیں ثقافتی اور تاریخی معلومات حاصل کرنے کا مشورہ دے دیا۔نیوزی لینڈ کی رکن پارلیمنٹ نے مقامی ماوری افراد اور برطانویوں کے درمیان صدیوں پرانے معاہدے کی دوبارہ تشریح کے متنازع بل کے خلاف مشہور روایتی ہاکا رقص کے انداز میں احتجاج کیا تھا۔جس پر اینڈریو ٹیٹ نے تضیحک آمیز تبصرے میں ہاکا رقص کو چیخنا چلانا اور بارود کی ملکیت حاصل کرنے کا مقصد قرار دیا تھا۔