شدید تلخ کلامی کے بعد جیٹھا لال نے پروڈیوسر کا گریبان پکڑ لیا

Published: 18-11-2024

Cinque Terre

بھارتی ٹیلیویژن کے مشہور سٹکام ’تارک مہتا کا الٹا چشمہ‘ میں جیٹھا لال کا کردار ادا کرنے والے اداکار دلیپ جوشی اور شو کے پروڈیوسر و ہدایتکار اسیت کمار مودی کے درمیان سخت تلخ کلامی ہوئی۔بتایا جاتا ہے کہ اس کے بعد نوبت یہاں تک پہنچی کہ دلیپ جوشی نے اسیت کمار کا گریبان پکڑ لیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں کے درمیان یہ جھگڑا اگست کے اوائل میں ہوا، میڈیا کو اندرونی ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ اس کی وجہ دلیپ جوشی کی جانب سے اسیت کمار سے چند دن کی چھٹی مانگنا تھی۔تاہم اسیت کمار نے نا صرف اجازت نہیں دی بلکہ گفتگو سے بھی پہلو تہی کی جس پر دلیپ جوشی مشتعل ہوگئے اور نوبت ہاتھا پائی تک پہنچ گئی تھی۔بتایا جاتا ہے کہ کش شاہ کے شوٹ کا یہ آخری دن تھا اور دلیپ جوشی اسیت کمار کے انتظار میں بیٹھے تھے کہ وہ نکلیں تو ان سے چھٹی کی بات کریں، لیکن اسیت کمار باہر نکلے تو انھوں نے دلیپ جوشی کو نظر انداز کرکے کش سے ملنے چلے گئے۔جس پر دلیپ جوشی کو بہت غصہ آیا اور دونوں میں اس حوالے سے تلخ کلامی ہوئی۔ اس دوران دلیپ جوشی نے اسیت کمار کا گریبان پکڑ لیا، تاہم اسیت نے انھیں ٹھنڈا کیا، یہ پتہ نہ چل سکا کہ بعد میں دونوں کے درمیان کیا طے ہوا۔