جھنگ: بازاروں اور سڑکوں پر قائم تجاوزات نے عوام کا جینا دو بھر کر دیا

Published: 19-11-2024

Cinque Terre

جھنگ(چوہدری بلال خان بیوروچیف)جھنگ میں تجاوزات دوبارہ قائم ہونے لگیں۔ بازاروں اور سڑکوں پر قائم تجاوزات نے عوام کا جینا دو بھر کر دیا۔سیشن چوک سے لے کر فورا چوک‘ تحصیل روڈ‘ شہید روڈ‘ ریل بازار چوک اور سیشن ہاؤس کی دیوار کے سامنے روڈ بلاک روز کا معمول بن گیا ہے۔میونسپل کارپوریشن جھنگ کا عملہ ریڑھی والوں سے پھل اور سبزیاں نذرانے میں لے کر آنکھیں بند کیے ہوئے ہے۔سیشن ہاؤس کے سامنے اور گھر کی دیوار کے ساتھ تجاوزات قائم ہیں سڑکیں اور بازار تجاوزات کی وجہ سے سکڑ چکے ہیں۔ تجاوزات نے شہر کی خوبصورتی تباہ کر دی ہے۔ تجاوزات کے خلاف بلا تفریق گرینڈ اپریشن کی ضرورت ہے۔ عوامی، سماجی اور شہری حلقوں نے ارباب سے اصلاحِ ا?حوال کا مطالبہ کیا ہے