پیپلز پارٹی کا سی ای سی اجلاس ملتوی کردیا گیا، ذرائع

Published: 21-11-2024

Cinque Terre

پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا رواں ماہ ہونے والا اجلاس ملتوی کردیا گیا۔ذرائع کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری دبئی کے لیے روانہ ہو گئے ہیں۔ذرائع کا بتانا ہے کہ بلاول بھٹو دبئی سے یورپ کے دورے پر بھی جائیں گے۔پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ سی ای سی کا اجلاس بلاول بھٹو زرداری کی وطن واپسی پر ہوگا۔سی ای سی اجلاس میں حکومتی اتحاد کے بارے میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔