بھارتی بلائنڈ کرکٹ ایسوسی ایشن کا عالمی کونسل کو عدم شرکت سے متعلق خط

Published: 21-11-2024

Cinque Terre

بھارتی بلائنڈ کرکٹ ایسوسی ایشن نے ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کو عدم شرکت سے متعلق خط لکھ دیا۔خط میں آگاہ کیا گیا ہے کہ ہمیں افسوس ہے کہ بھارتی بلائنڈ ٹیم بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت نہیں کرے گی۔خط میں شرکت نہ کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے لکھا گیا ہے کہ بھارتی حکومت نے پاکستان میں ہونے والے بلائنڈ ٹی 20 ورلڈ کپ میں شرکت کی کلیئرنس نہیں دی۔بھارتی بلائنڈ کرکٹ ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ہم نے ٹورنامنٹ کے لیے تمام تیاریاں مکمل کر رکھی تھیں، ہماری نیک خواہشات منتظمین کے ساتھ ہیں۔واضح رہے کہ بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 23 نومبر سے لاہور میں شروع ہو رہا ہے۔