دودھ کے نام پر جعلی سفید محلول تیار کرنیوالا یونٹ پکڑ لیا‘ ملزم گرفتار‘مقدمہ درج

Published: 22-11-2024

Cinque Terre

جھنگ (چوہدری بلال خان بیوروچیف)دودھ کے نام پر جعلی سفید محلول تیار کرنے والا یونٹ پکڑ لیا‘ مقدمہ درج‘ ملزم گرفتار‘ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کی ہدایت پر فوڈسیفٹی ٹیموں کا شاہ جیونہ میں واقع ملک کولیکشن سنٹر پر چھاپہ450 لیٹر ملاوٹی دودھ موقع پر تلف چلر مشین‘ نیلے اور سفید ڈرمز ضبط کر لیے گئے موقع پر کیے گئے ٹیسٹ ناقص ہونے پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔میڈیکل سرٹیفکیٹ سمیت دیگر انتہائی لازم ریکارڈ عدم موجود پایا گیا۔دودھ میں پانی کی ملاوٹ سے فیٹ کی کمی پائی گئی۔پاؤڈر سے دودھ تیار کرنے پر کولیکشن سنٹر مالکان کے خلاف مقدمہ درج کرواکر سامان ضبط کر لیا گیا۔کولیکشن سنٹر سے جعلی و ملاوٹی دودھ کو ملحقہ علاقوں میں سپلائی کیا جانا تھا۔پری مکس دودھ کے نمونے مزید تجزیے کے لیے بجھوادیے گئے۔ٹیموں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ترسیل ناکام بنا دی۔ناقص ملاوٹی دودھ شیرخوار بچوں اور بزرگوں کو موزی امراض میں مبتلا کرتا ہے۔عوام الناس تک معیاری اشیاء کی یقینی فراہمی کے لیے فوڈ سیفٹی ٹیمیں شہروں کے ساتھ ساتھ دیہاتوں میں بھی سرگرم ہیں۔اشیائے خورونوش کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں‘ ملاوٹ کرنیوالوں کیخلاف سخت ایکشن لیا جائیگا۔