پنجاب میں دفعہ 144کے نفاذ میں مزید 3 دنوں کی توسیع، نوٹیفکیشن جاری

Published: 25-11-2024

Cinque Terre

حکومت پنجاب نے صوبے میں دفعہ 144 کے نفاذ میں 3 دن کی توسیع کردی۔ لاہور سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق منگل 26 سے جمعرات 28 نومبر تک دفعہ 144 کے نفاذ میں توسیع کی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق دفعہ 144 میں توسیع کا فیصلہ امن و امان، انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کیلئے کیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب میں 3 دن کیلئے ہر قسم کے احتجاج، جلسے، جلوس، ریلیوں اور دھرنوں پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق کابینہ کمیٹی برائے امن وامان کی سفارش پر گزشتہ 3 دنوں سے پنجاب میں دفعہ 144 نافذ ہے۔