انڈر 19 ٹرائنگولر سیریز: پاکستان، افغانستان کل فائنل میں آمنے سامنے

Published: 25-11-2024

Cinque Terre

پاکستان اور افغانستان کے درمیان انڈر 19 ٹرائنگولر کرکٹ سیریز کا فائنل کل دبئی میں کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں نے فیصلہ کن معرکے کےلیے بھرپور نیٹ سیشن کیا۔پاکستانی ٹیم کے کپتان سعد بیگ کا کہنا ہے کہ 4 میچز جیت کر ٹیم کا مورال ہائی ہے، افغانستان کو ایک بار پھر شکست دینے کی کوشش کریں گے فائنل جیت کر ایشیا کپ میں اعتماد کے ساتھ جائیں گے۔دبئی میں جاری سہ فریقی سیریز ڈبل لیگ کی بنیاد پر کھیلی گئی، جس میں تیسری ٹیم یو اے ای کی تھی۔ڈبل لیگ کی بنیاد پر ہونے والے مقابلوں میں پاکستان اور افغانستان نے4، 4 میچز کھیلے، دونوں ٹیموں نے 3، 3 میچز میں فتح حاصل کی اور فائنل کےلیے کوالیفائی کیا۔اس فیصلہ کن معرکے کےلیے پاکستان اور افغانستان کی ٹیموں نے آخری تیاریوں کے طور پر بھرپور نیٹ سیشن کیا، جس میں فیلڈنگ، بیٹنگ اور بولنگ کی پریکٹس کی۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سعد بیگ کا کہنا تھا کہ ایونٹ میں اب تک اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور فائنل میں بھی عمدہ پرفارمنس پیش کریں گے، فائنل جیت کر جونیئر ایشیا کپ میں اعتماد کے ساتھ جانا چاہتے ہیں۔