نین تارا اور شوہر کو ریسٹورنٹ میں ڈنر کیلئے آدھا گھنٹہ لائن میں لگنا پڑا

Published: 25-11-2024

Cinque Terre

جنوبی بھارت کی تامل فلموں کی معروف اداکارہ نین تارا اور انکے شوہر ہدایتکار، پروڈیوسر، اداکار و اسکرین رائٹر وگنیش شیون دہلی کے ایک ریسٹورنٹ پر ڈنر کے لیے گئے۔تاہم دونوں نے اس موقع پر اپنی شناخت ظاہر نہ کی اور اپنی پرائیوسی کو انجوائے کیا، اس موقع پر اس جوڑے کو کاکے دا ہوٹل میں ڈنر ٹیبل حاصل کرنے کے لیے 30 منٹ لائن میں لگنا پڑا۔ریسٹورنٹ پر وہ شمالی ہند کے تندوری کھانوں سے لطف اندوز ہوئے۔یاد رہے کہ وگنیش نے اپنی اہلیہ کی 40ویں سالگرہ کو اسپشل انداز میں منانے کے لیے اس ڈنر کا اہتمام کیا تھا۔ اس حوالے سے وگینش نے اپنے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں انھوں نے بتایا کہ وہ نین تارا کی 18 نومبر کو ہونے والی سالگرہ منانے کےلیے نئی دہلی میں موجود ہیں۔انھوں نے ایک اجنبی کا بھی شکریہ ادا کیا جس نے انھیں یہ ویڈیو بنانے میں مدد کی۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نین تارا اور وگنیش ایک دوسرے کو کھانا کھلا رہے ہیں اور انکے گرد موجود لوگوں کو معلوم ہی نہیں کہ وہ کون ہیں۔