پنت کی ریکارڈ رقم میں نیلامی کے بعد اروشی روٹیلا کی مبہم پوسٹ

Published: 25-11-2024

Cinque Terre

رشبھ پنت کے بھارتی کرکٹ لیگ آئی پی ایل کے آئندہ سیزن کیلئے سب بڑی نیلامی کے بعد اداکارہ اروشی روٹیلا نے مبہم پوسٹ کردی۔ اروشی روٹیلا بھارتی کرکٹر ریشبھ پنت کے ساتھ اپنے تعلقات سے متعلق عندیہ دیتی آئی ہیں، جس کی ایک جھلک انکی گزشتہ اتوار "آر پی" کے عنوان سے کی گئی ایک پوسٹ بھی تھی۔ تاہم آئی پی ایل 2025 کی نیلامی میں وکٹ کیپر بیٹر رشبھ پنت کی خدمات لکھنو سپر جائنٹس نے 27 کروڑ بھارتی روپے میں خریدیں۔  انہوں نے آئی پی ایل 2024 کے کپتان شریاس آئیر کو پیچھے چھوڑا جن کی خدمات کنگز الیون پنجاب نے اسی روز کی نیلامی میں 26 کروڑ 75 لاکھ میں حاصل کیں۔ رشبھ پنت کی ریکارڈ فروخت کے بعد اروشی روٹیلا نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کی۔ اس پوسٹ میں انہوں نے کسی کا نام تو تحریر نہیں کیا لیکن اس میں تحریر کیا "جو لفظ لکھوں وہ ہوجائے۔" اس پوسٹ میں انہوں نے اپنی تصاویر بھی شیئر کیں جبکہ مداحوں نے کمنٹ سیکشن میں رشبھ پنت کی نیلامی کی رقم لکھتے نظر آتے رہے۔