جھنگ پولیس:منشیات فروش گرفتار‘ 139بوتلیں ولائتی شراب‘ 4.5کلو گرام چرس برآمد

Published: 28-11-2024

Cinque Terre

جھنگ چوہدری بلال خان بیوروچیف) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جھنگ کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی کی ہدایات پر جھنگ پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے۔ اس سلسلے میں ڈی ایس پی ملک افضال کی زیر نگرانی سب انسپکٹر مبشر احمد اور امجد بھریڑی کی قیادت میں اے۔ وی۔ایل۔ایس ٹیم نے منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کاروائی کرتے ہوئے تین ریکارڈ یافتہ منشیات فروش رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے 139 بوتلیں ولائتی شراب اور 4.5 کلو گرام چرس برآمد کر کے مقدمات درج کر دیے۔ ڈی پی او کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی کی طرف سے پولیس ٹیم کو شاباش دی گئی اور مزید موثر کریک ڈاؤن کی ہدایت کی گئی۔ گرفتار ملزمان میں وقاص، ارشاد اور زاہد شامل ہیں جنکے خلاف تھانہ کوتوالی میں مقدمہ درج کیا گیا۔  ڈی ایس پی ملک افضال نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ منشیات سے نوجوان نسل کا مستقبل تباہ کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، منشیات کی روک تھام پولیس اور سوسائٹی کا اجتماعی فریضہ ہے، تمام شہری و ذمہ داران اپنا فرض ادا کریں اور جرائم پیشہ عناصر کی خبر فوری طور پر جھنگ پولیس کو دیں تا کہ منشیات فروشی کا قلعہ قمہ اور منشیات فروشوں کو قانون کی گرفت میں دیا جائے۔ عوامی و سماجی حلقوں کی جانب منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کارروائیوں پر اے۔وی۔ایل۔ایس ٹیم اور جھنگ پولیس کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔