بشریٰ بی بی، پارٹی قیادت میں کوئی اختلاف نہیں، شیخ وقاص اکرم

Published: 30-11-2024

Cinque Terre

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی اور پارٹی قیادت میں کوئی اختلاف نہیں ۔ شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ پارٹی میں اختلافات کی خبریں پروپیگنڈا ہیں، جو اصل ایشو سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہیں۔انہوں نے کہا کہ فتنہ پارٹی کہنے سے کوئی فتنہ نہیں ہوجاتا، کونسا قانون کہتا ہے پر امن احتجاج کی اجازت نہیں، فتنہ وہ ہے جو پر امن لوگوں کی جان لیتا ہے۔پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ احتجاج میں جاں بحق افراد کی تعداد 12ہے، سیکڑوں لاپتا ہیں، اصل ایشو سے توجہ ہٹانے کےلیے پروپیگنڈا کیا جارہا ہے۔اُن کا کہنا تھا کہ رینجرز اہلکاروں کی شہادت میں تحریک انصاف کا کوئی ہاتھ نہیں، تحقیقات کرائیں۔