پاکستانی طالبعلم کی ایران میں بھارتی مسافر کی مدد، کہانی وائرل

Published: 30-11-2024

Cinque Terre

پاکستانی طالب علم کی ایران میں بھارتی مسافر کی مدد کی کہانی اور ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہو گئیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق ایک بھارتی ٹریول بلاگر کو ایران میں لینڈ کرتے ہی مشکلات کا سامنا ہوا تاہم پاکستانی طالب علم نے فوراً ہی مدد کی پیشکش اور کوشش شروع کر دی۔مشکل میں گِھرے بھارتی بلاگر کی پاکستانی نوجوان طالب علم حسین سے ملاقات ہوئی جس نے اسے VPN (ورچوئل پرائیوٹ نیٹ ورک) کے مسائل کو حل کرنے میں مدد کرنے کی پیشکش کی۔بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستانی طالب علم حسین نے بلاگر کو اپنے گھر بلایا، اس دوران یہ دونوں ایک ساتھ ایئر پورٹ سے گھر تک ٹیکسی میں گئے۔بھارتی بلاگر نے اپنی ویڈیو میں دکھایا ہے کہ حسین نے اپنے گھر میں سم ڈھونڈنے کی بہت کوشش کی اور اس دوران اُس نے اپنا سارا سامان پھیلا دیا۔بھارتی بلاگر نے اپنی ویڈیو میں پاکستانی طالبعلم کی تعریف بھی کی۔علاوہ ازیں بھارتی بلاگر نے ایران، وہاں کے کھانوں اور اس کے شہریوں کی بھی خوب تعریف کی۔