انڈر 19 ایشیا کپ: بنگلادیشن نے افغان ٹیم کو 45 رنز سے مات دیدی

Published: 30-11-2024

Cinque Terre

ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) انڈر 19 ایشیا کپ کے پہلے میچ میں بنگلادیشی ٹیم نے افغان ٹیم کو 45 رنز سے شکست دے دی۔دبئی میں کھیلے گئے میچ میں بنگلادیش انڈر 19 نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹ پر 228 رنز بنائے اور افغان ٹیم کےلیے 229 رنز کا ہدف سیٹ کیا۔بنگلادیش کی طرف سے عزیز الحکیم نے 103اور کلام صدیقی نے 66 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی، ان کے درمیان دوسری وکٹ پر 142 رنز کی شراکت قائم ہوئی۔افغانستان انڈر 19 کے عبدالعزیز، نورستانی عمرزئی، خاطر استنکزئی نے 2،2 وکٹ حاصل کیں۔ہدف کے تعاقب میں افغانستان ٹیم کی 48ویں اوور میں 183 رنز پر ہی سمٹ گئی، یوں بنگلادیشی ٹیم نے میچ 45 رنز سے اپنے نام کرلیا۔افغان انڈر 19 کے فیصل خان نے 58 اور نصیر خان نے 34 رنز بنائے جبکہ بنگلادیش کی طرف سے اقبال حسین الفہد نے 3،3 اور معروف مریدھا نے 2 اور رفیع الزمان نے 1 وکٹ حاصل کی۔