کیا دلہن کے روپ میں نیلم منیر ہیں؟ ان کا دولہا کون ہے؟ صارفین میں چہ میگوئیاں

Published: 03-12-2024

Cinque Terre

مختلف فیشن شوز میں دلہن کے روپ میں ہر ایک کا دل موہ لینے والی خوبرو پاکستانی اداکارہ نیلم منیر کیلئے دعائے خیر کی چہ می گوئیاں سوشل میڈیا پر زور پکڑنے لگیں۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر نجی بیوٹی سیلون کی جانب سے مختصر دورانیے کی ویڈیو شیئر کی گئی ہے۔توجہ طلب بات یہ ہے کہ مذکورہ بیوٹی سیلون نے انسٹا پوسٹ کے کیپشن میں سیلیبریٹی دلہن کا ذکر کرتے ہوئے بتایا ہے کہ مذکورہ ویڈیو ان کے لیے دعائے خیر کی ہے۔